پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، افغانستان میں پائیدار امن ہم سب کی خواہش ہے،ا سکے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام نے کرنا ہے، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر میں افغانستان کا شراکت دار رہے گا، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے،عالمی برادری کو امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھنا ہو گی اور افغان مہاجرین کی باوقار انداز میں وطن واپسی کا پہلو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ ہفتہ کے روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بین الافغان امن مذاکرات میں ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، افغانستان میں پائیدار امن ہم سب کی خواہش ہے جبکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت سے ممکن نہیں ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے لئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ عوام کے روشن مستقبل کیلئے راہ ہموار کریں، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر میں افغانستان کا شراکتدار رہے گا، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے،عالمی برادری کو امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھنا ہو گی اور افغان مہاجرین کی باوقار انداز میں وطن واپسی کا پہلو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ تمام فریقین امن کے قیام کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں بین الافغان مذاکرات سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، افغانستان میں امن و استحکام خطے کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور توقع ہے کہ فریقین افغان عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر سربراہ افغان ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ہمیں مل کر افغان عوام کے روشن مستقبل کیلئے راہ متعین کرنی ہے، تشدد کے خاتمے اور عوامی حقوق یقینی بنا کر افغان عوام کو خوشیاں دینی ہیں۔ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا، پائیدار امن کا خواب افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے