اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ کے اسٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ
اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران تھیٹر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔