وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم دورے کے دوران گورنر و وزیرا علیٰ بلو چستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وائرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے