چاغی:آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق،11 زخمی

چاغی: ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم کے باعث ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اے سی دالبندین کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی بس اور نوشکی سے دالبندین کی طرف آنے والی کار کو حادثہ پیش آیا تاہم حادثہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ، لاہور، نارووال اور مستونگ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے