امریکا کا عراق سے 2200 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان
عراق سے امریکی فوجیوں کا تیزی سے انخلا جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈر امریکا نےعراق سےفوجیوں کی تعدادمیں کمی کرتےہوئے2200فوجیوں کوواپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنرل کینتھ میک کینزی نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب امریکی فوجی ابھی عراق میں ہی قیام کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی فوجیوں کا عراق سےاتنی بڑی تعداد میں انخلا 2016 کے بعد پہلی بار ہے۔واضح رہے کہ فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 3500 ہوجائے گی۔